مواچھ گوٹھ میں لٹیرے نے مسجد کے چندے کاآہنی بکس لوٹ لیا

496

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)موچکو تھانے کی حدودمواچھ گوٹھ غفوری چوک پر موسلا دھا بارش کے دوران نامعلوم ملزمان غفوری چوک کی مسجد کا زمین میں نصب کیا گیا چندے کا باکس نکال کر لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نامعلوم ملزم بڑے آرام سے کدال کی مدد سے زمین میں نصب چندے کی پیٹی کو نکال رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کوفراہم کردی۔