قائدآباد پولیس نے ڈکیتی وسنگین  جرائم میں ملوث 2ملزم پکڑلیے

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائد آبادپولیس نے ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم ساتھی سمیت دو ملزما ن حق نواز اور رحمان گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان نے 18 اگست کو کاونٹر ٹیرریزم ڈپارٹمنٹ کے اہلکار سے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ملزمان کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی تھی۔ملزمان نے شیرپاؤ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل مرتضیٰ کے گھر کے سامنے لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔قائد آباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس اہلکار سے چھینا گیا موبائل فون، اصلی شناختی کارڈ اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا ،پولیس نے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول مع ایمونیشن بھی تحویل میں لے لیے۔گرفتار ملزمان نے قائد آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔قائد آباد کے رہائشی فیاض احمد ولد احمد شاہ نے بھی ملزمان کو شناخت کیا۔شہری کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں قائدآباد کی حدود میں لوٹ مار کی تھی۔ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔