خرم شیر زمان کی وزیراعظم سے  کراچی کا دورہ کرنے کی گزارش

348

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جمعے کے روز وڈیو لنک پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق خرم شیر زمان نے وزیراعظم کو کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ خرم شیر زمان نے وزیراعظم سے کراچی کا دورہ کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے وزیراعظم سے سندھ کی صورت حال پر فوری ریلیف آپریشن کا مطالبہ کیا اور شہر کی موجودہ صورت حال اور برساتی پانی کے نکاسی کے عمل پر بھی بریفنگ دی۔ شہریوں کو پینے کے پانی، ٹرانسپورٹ، کچرا اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔