نیو کراچی ٹاؤن سب رجسٹرار آفس میںشہریوںسے رشوت لینے کاانکشاف

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن سب رجسٹرار آفس رشوت ستانی کا گڑھ بن گیا ہے۔ رجسٹری کیلیے آنے والے شہری دردر کی ٹھوکریں اور پریشانی سے بچنے کی خاطر ہزاروں روپے رشوت دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نیو کراچی کے بدعنوان سب رجسٹرار پرائیویٹ بیٹر اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے عوام سے ہزاروں روپے رشوت وصول کیے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کوئی براہ راست سب رجسٹرارکے پاس چلا جائے تو سب رجسٹرار فائل میں جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی نقص نکال کر رجسٹری کا منع کر دیتا ہے۔ پھر اس کے ایجنٹ فائل پر صاحب کے دستخط کرانے کے عوض مبینہ ہزاروں روپے وصول کر کے اسی نقائص سے بھری فائل پر دستخط کروا دیتے ہیں۔ نیو کراچی کے عوام نے صوبائی وزیر ریونیو، چیئرمین اینٹی کرپشن، وزیر بلدیات سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے بدعنوان رجسٹرار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔