دیوارتلے دب کرجاں بحق ہونے والے بچوں کی نمازجنازہ وتدفین

241

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارش کے دوران ڈالمیا روڈ پرملینیم مال کے قریب صائمہ اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے2بچوں10سالہ محمد علی اور 12 سالہ عبدالرافع کی نمازجنازہ کے موقع پر لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادشریک تھی، تاہم کسی بھی حکومتی نمائندے، معروف سیاست دان یاسرکاری افسران نے شرکت نہیں کی۔حادثے سے قبل دیوارکے پاس کھیلتے ہوئے بچوں کی وڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے۔