ایم ڈی واٹربورڈ کا افسران  کے ساتھ نشترپارک کادورہ

155

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکاشف گلزارشیخ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی اور دیگر افسران کے ساتھ نویوم عاشورکے سلسلے میں نشتر پارک، امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے اطراف و راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایاجائے گا۔ایم ڈی نے ہدایت دی کہ انتظامی امورمیںکسی بھی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیا جائے۔