رات میں بجلی بنانے والا ‘اینٹی سولر پینل’

805

سائنس دان توانائی کی پیداوار کے لیے نت نئے ذریعے ڈھونڈنے میں ہمہ وقت جتے رہتے ہیں، اب سائنس دانوں نے رات کے وقت بجلی پیدا کرنے والے اینٹی سولر پینل تیار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے رات میں بجلی پیدا کرنے والی سولر ٹیکنالوجی ڈھونڈ نکالی ہے جو رات میں زمین کی گرمی سے بجلی پیدا کرسکے گی۔

آپٹک ایکسپریس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے ایسے پینل جو اپنے اردگرد رات کے وقت زمین سے نکلنے والی معمولی سی ریڈی ایشن کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسی ریڈی ایشن کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اس سے رات میں بجلی کو اسٹور کرنے کے اخراجات سے بچا جاسکے گا، اس ٹیکنالوجی سے سورج کی روشنی کی مناسبت سے رات میں ایک چوتھائی بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

تحقیق میں شامل ایک سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صاف اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔