کراچی ایڈمنسٹریٹر کے لیے یونس ڈھاگا کا نام زیر غور نہیں، ترجمان سندھ حکومت

666

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ  کراچی ایڈمنسٹریٹر کے لیے یونس ڈھاگا کا نام زیر غور نہیں ،ابھی کسی کو بھی تعینات نہیں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ  کے اجلاس  میں ایڈمنسٹریٹرکے نام کے لیے یونس ڈھاگا کے نام پر غور نہیں ہوا، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کابینہ کا اختیار ہے۔

خیال رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آج رات12 بجے میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر یونس ڈھاگا ایڈ منسٹریٹر منتخب ہوگئے تو وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔