جرمنی: عدالت نے اسکارف پہننے پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا

564

برلن:جرمنی کی وفاقی لیبر کورٹ نے کہا ہے کہ دارالحکومت برلن کے اسکولوں میں ہیڈاسکارف پہننے والی ٹیچروں پر عمومی پابندی عائد کرنا غیر آئینی ہے۔

عدالت  نےیہ فیصلہ ایک مسلم خاتون کے کیس میں دیا گیا ہے جنہیں شہر کے سرکاری اسکول میں اس لیے کام کرنے سے روک دیا گیا تھا کہ وہ ہیڈ اسکارف پہنتی ہیں۔

جرمنی کی وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اِن خاتون کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا گیا جو کہ خلافِ قانون ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد بعض منتخب اراکین نے برلن کے متنازع قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔