حیدرآباد :بجلی و گیس کا بحران ،شہری سڑکو پرنکل آئے

284
حیدرآبادمیں شہری بجلی بندش کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاج کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)بجلی و گیس کا بحران سنگین ،شہری سڑکوںپر نکل آئے، مختلف علاقوںمیں مظاہرے، ٹائر نذرآتش کرکے شاہراہ بند کردی ، گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال بجلی کی بندش جاری ہے پکا قلعہ نمبر2میں 3 روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اورٹائر نذر آتش کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ 3 روز سے بچے گرمی میں پریشان ہیں حیسکو کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی جبکہ بجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے۔ گوٹھ لالو لاشاری میں بھی 4 روز سے بجلی کے تعطل کے خلاف علاقہ مکینوں نے ہائی وے پر دھرنا دیدیا اور