فلسطینی نوجوان نے چاقو کا وار کرکے یہودی آبادکار کو موت کی نیند سلا دیا

247
مقبوضہ فلسطین: صہیونی پولیس اور ماہرین چاقو حملے کے مقام سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے شہر بیتح تکفا میں ایک شہری نے چاقو حملہ کرتے ہوئے یہودی آباد کار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز نابلس کے 46 سالہ رہایشی نے چاقو سے حملہ کرکے 35 سالہ یہودی آباد کار کو موت کی نیند سلا دیا۔ دریں اثنا قابض فوج نے 10 روز قبل تل ابیب میں چاقو حملے میں ایک یہودی آباد کار کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں حملہ آور کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنین شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان نے راس العین کے مقام پر 15 اگست کو ایک یہودی آباد کار کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا۔