اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

818

اسلام آباد:پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نےامریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ،پاکستان میں امریکی شہری کسی پاکستانی ائیرلائن پر امریکا کا سفر نہ کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے کی ایڈوائزری نے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اہلکار بھی کسی پاکستانی ائیرلائن پر امریکا کا سفر نہ کریں۔

امریکی سفارتخانے کے ایڈوائزر کا مزید کہناتھا کہ عالمی ایوی ایشن سیفٹی پروگرام کے تحت پاکستانی کو سفری لحاظ سے درجہ دوئم میں شامل کیا گیا ہے،پاکستان کو آئی سی اے او کے حفاظتی معیار پر پورانہ اترنے کے باعث درجہ دوئم میں شامل کیا گیا ہے،درجہ دوئم میں شامل ملکوں کی ایئرلائنز امریکا کے لیے نئی سروس شروع نہیں کرسکتیں۔