مون سون سیزن، کون سی ٹرین کتنی لیٹ؟ جانیے

801

کراچی: ملک بھر میں حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد وروفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔

میڈیا ررپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بہت متاثر ہوا ہے، کراچی اور کوئٹہ سےآنیوالی ٹرینیں ایک سے 13 گھنٹے لیٹ ہوگئی ہے، کراچی سےآنیوالی شالیمارایکسپریس 13 گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔

کراچی سے آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہے جبکہ ملت ایکسپریس 12،کراچی اور تیزگام ایکسپریس 11 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہے۔

گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے 30 منٹ لیٹ جبکہ عوام ایکسپریس ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں شدید بارشوں سے کئی شہروں اربن فلڈننگ کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں کے باعث کئی  ریلوے ٹریک  بھی زیر آپ آگئے ہیں۔