” داعش کے 10 ہزار جنگجو متحرک ہیں”

857

اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیٹر ازم چیف نے انکشاف کیا ہے کہ مقامی ملیشاؤں کےخاتمے کے بعد 10 ہزار سے زائد داعش کے جنگجو عراق اور شام میں متحرک ہیں۔

اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیٹرازم چیف ولادمیر ورونکوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس بات کا انکشاف کیا کہ داعش کے جنگجو شام اور عراق کے چھوٹے شہروں میں متحرک ہیں، داعش صرف ان دو ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث نہیں بلکہ خطے کے دیگرممالک میں بھی کارروائی کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ داعش کے جنگجوؤں نے کورونا وباکے دوران لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی ملکوں میں دہشت گرد انہ کارروائیاں کی ہیں جبکہ انھوں نے چھوٹے گروپس میں بٹ کر کوروناوائرس کیخلاف پروپیگنڈا بھی کیا۔