پشاور: شدید بارش کے باعث بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں

680

پشاور:صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ رات کی تیز بارش نے بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا،شدید بارش کےباعث بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی انتظار گاہ میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پشاور میں بارش کی وجہ سے بی آر ٹی کی چھتیں ٹپکنے لگیں، مختلف اسٹیشنز کی سلینگ سے پانی انتظار گاہ میں داخل ہو گیا جبکہ واش روم کی سیلنگ سے بھی پانی ٹپکنے لگا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چھتیں ٹپکنے سے مشینری کو لگائے گئے شٹر جلدی بند کر دئیے۔