کراچی: آرمی چیف کا بڑا اعلان

554
(File Photo)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی کور کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوجی جوان فوری طور پرسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور کراچی کے متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے، مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت میں متاثرہ عوام تک پہنچیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں سے کراچی شہر کے مختلف حصے بری طرح متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کراچی کے قائدآباد، ملیر، یوسف گوٹھ، پی اے ایف فیصل، مسرور، گلستان جوہر صدر، لانڈھی، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ، فیصل بیس، جناح ٹرمینل، سعدی ٹاوَن، گلشن حدید، ڈی ایچ اے، گزری، کیماڑی، شمالی کراچی ناظم آباد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔