محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان، نو ٹیفکیشن جاری

1039

وفاقی وزارت داخلہ نے 9 اور10 محرم کی تعطیلات کا اعلان کر دیا-29 اور 30 اگست کو یوم عاشور کی چھٹی ہوگی-وزارت داخلہ نے با ضابطہ طور پر نو ٹیفکیشن جاری کر دیا-  سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے-

کراچی میں رینجرز، پولیس اور مکاتب  کا اجلاس ہوا   – سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا-

لاہور پولیس نے بھی 9 ویں اور 10 ویں محرم کے لیے سخت سکیورٹی پلان مرتب کر لیا-

شہر میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے-  جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں، بیرئیرز اور عارضی قناتیں لگا کر محفوظ بنایا جائے گا-