حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالا قانون لانا چاہتی ہے،احسن اقبال

514

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالا قانون لانا چاہتی ہے،حکومت ایسے قوانی کے ذریعے ہٹلر بنناچاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے  بھی پہلے ہماری تجاویز سے اتفاق کیا تھا لیکن قومی اسمبلی میں پیچھے ہٹ گئی،ایف اے ٹی ایف پر ہم نے قومی ذمہ داری کے ساتھ حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو اجازت نہیں دے سکتے ہیں کہ ان قوانین کی آڑ میں سیاسی مخالفین کا گھیرا تنگ کرے،ہمارے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے۔