عمران خان آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں‘ شبلی فراز

403
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھتے ہیں، حکومت کی جانب سے میڈیا پر کسی بھی قسم کا دبائو یا مداخلت ہر گز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی اور پی آئی او شاہیرہ شاہد بھی موجود تھیں۔ وفد نے وزیر اطلاعات کو میڈیا کی صنعت کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آزادی صحافت اور جمہوریت کو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تصور کرتے ہیں، میڈیا سے متعلق مسائل کے حل میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث بالمشافہ ملاقاتیں کم رہیں، حکومت کی مؤثر حکمت عملی سے کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔