آٹا 7 روپے کلو سستا ہونے کا امکان

534

اسلام آباد: وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم لیے پہلا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے جس کے بعد آنے کی قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی شعبے کے ذریعے پہلا بحری جہاز60 ہزار 804 میٹرک ٹن گندم لیے آج پہنچ گیا ہے، جس کی انسپیکشن 26 اگست کو کی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ درآمدی گندم کا دوسرا جہاز 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر 28 اگست کو کراچی پہنچے گا۔

ملک میں درآمدی گندم پورٹ پر 43 روپے کلو پڑے گی جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ درآمدی گندم کی پہلی دونوں شپمنٹس فلور ملز کو فروخت ہوچکی ہیں۔