کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری

959

کراچی کے مختلف علاقوں میں الصبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعدشہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل جاری ہے جس میں کم ازکم 150 ملی میڑبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز الرٹ جاری کیاتھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے کئی علاقے گزشتہ بارشوں کے بعد سے ابھی تک گندے پانی اور کیچڑ سے بھرے ہوئے ہیں، سرجانی ٹاون کے سیکٹر فور بی، فور سی، یوسف گوٹھ اور بسم اللہ ٹاؤن کی صورتحال بدستور اذیت ناک ہے جبکہ شہریوں کی امداد کے لیے حکومتی ادارے ناکام ہیں البتہ فوج اور رینجرز شہریوں کی مشکلا ت کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

شدید بارشون کے باعث شہریوں کا کہنا ہےکہ علاقے میں بجلی منقطع ہے جبکہ گیس فراہمی بھی معطل ہے ۔