بحیرہ روم، ترکی اور یونان کا جنگی مشقوں کا آغاز

831

انقرہ: ترکی اور یونان نے بحیرہ روم کے مشرق میں الگ الگ جنگی مشقوں کا اعلان کردیا۔

ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سےگیس کے ذخائر تلاش کرنے کے معاملےپر شروع ہوئی ، یونان کی جانب سے کریٹ جزیرے کے جنوب میں ایک فوجی مشق کا آغاز کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ترک وزارت دفاع نے بھی اسی علاقے میں اپنی الگ مشقیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلیے جرمن وزیرخارجہ اور جرمن چانسلر متحرک ہوگئیں ہیں۔

جرمن وزیرخارجہ  بحیرہ روم میں جنگی ماحول کو کم کرنے کیلیے ترکی اور یونان کے دوروں پر روانہ ہوگئے ہیں۔