کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا

509

کراچی: سندھ حکومت نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا عہدہ تبدیل کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جب کہ شہیل راجپوت کو نیا کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔

سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔

سہیل راجپوت گریڈ 21 کے افسر ہیں، حال ہی میں وفاق نے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی ہیں۔

سہیل راجپوت کو سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں گزشتہ روز نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔