نوازشریف کو پاکستان لانا کافی مشکل کام ہے، گورنر پنجاب

600

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان لانا کافی مشکل کام ہے لیکن عدالت کرسکتی ہے۔

چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں تاجر برادری کا بڑا ہاتھ ہے، تاجر برادری کی مدد کے بغیر خسارہ کم کرنا ممکن نہیں، کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے بھی تاجر برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بھی برطانیہ جاتے ہیں، انہیں واپس لانے میں مشکلات آتی ہیں کیونکہ برطانیہ اور پاکستان میں کسی کو اپنے ملک لانے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہناتھا کہ اگر نیب میں کسی پر الزام ثابت ہوجائے تب استعفی دینا بنتا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ابھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے، نیب کے پاس بھی کئی کئی سال کیس پڑے رہتے ہیں، نیب کے ادارے میں بھی اصلاحات ہوسکتی ہیں لیکن نیب کو بند کرنا ملک میں کرپشن کو جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔