بحریہ روم میں یونان کی انتشار انگیزی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ترک صدر

871

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی بحیرہ روم میں یونان کی انتشار انگیزی پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔

اپنے ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ یونان کو ناٶ ٹیکس کا حق حاصل نہیں، اس کا یہ اعلان علاقے سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کی آمدورفت اور لنگر اندازی کیلئے خطرہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بحریہ روم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار یونان ہوگا اور اس کا نقصان بھی اسے ہی اٹھانا ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ یونان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اسے شہ دیکر ترک بحریہ کے ساتھ تصادم کیلئے آمنے سامنے کرنے والے عناصر برا وقت آنے پر اسے تنہا چھوڑ کر خود رفو چکر ہو جائیں گے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اورچ رئیس اور اس کی ہمراہی میں مصروف جہازوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ہم خطے میں اپنے حقوق کی تلاش اور ان کے تحفظ کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں، لہذا اب جو بھی اس میں رخنہ ڈالے گا، وہی اس کا جواب دہ بھی ہوگا۔

ناوٹیکس کے اعلان کردہ علاقے میں جو بھی ہمارے سامنے آئے گا وہ بچ کر نہیں جائے گا۔