سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا

604

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سے متعلق فیصلہ دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا کوئی قانونی وجود نہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری درخواست سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، غیر ضروری اور گمراہ کن درخواست پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے کو دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے 2 ماہ میں رپورٹ دے، ایس این جی پی ایل کے خلاف سماعت وفاقی محتسب کا اختیار نہیں، وفاقی محتسب کا کام بد انتظامی کیخلاف شکایات سننا ہے۔