پختونخوا :مولانافضل الرحمن کے بھائی ضیاالرحمن آج نیب میںپیش ہوں گے

59

پشاور(آن لائن)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے بھائی سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاالرحمن آج نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوںنگے۔ ضیاالرحمن پر غیر قانونی بھرتیوں ، آمدن سے زاید اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ ضیاالرحمن کمشنر افغان مہاجرین سمیت مختلف عہدوں پرخدمات سرانجام دے چکے ہیں۔