مالی میں 3 سال کی فوجی آمریت اور صدر کی رہائی پر اتفاق

75
مالی: فوجی افسران اور سیاسی رہنما مذاکرات کررہے ہیں

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مالی میں باغی فوج اور افریقی تنظیم کے درمیان معزول صدر ابراہیم بو بکر کیتیا کی رہائی اور 3 برس تک ملک میں فوجی راج قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ فوجی قیادت نے 3برس تک فوجی آمریت کی شرط پر معزول صدر کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ملک بھر میں کئی ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد رواں ماہ فوج نے صدر ابراہیم بو بکر کو معزول کرکے مارشل لا نافذکردیاتھا،جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی۔