بنگلادیش میں بارش سے ایک تہائی آبادی متاثر

300
بنگلادیش: سیلاب کے باعث آبادیاں زیرآب آگئی ہیں‘ امدادی کارکن عمر رسیدہ عورت کو متاثرہ علاقے سے نکال رہا ہے

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں مون سون بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہونے سے ملک کی ایک تہائی آبادی بری طرح متاثر ہو گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بارش کے باعث بنگلادیش کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور لاکھوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ بنگلا دیشی وزیر زراعت عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو 15کروڑ 64لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث 37 اضلاع میں 1.58 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔