ایرانی ‘آئی فون ‘ کی درآمد روک دیں، خامنہ ای

646

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ‘آئی فون’ کی درآمد روک دیں جبکہ بیرون ملک کسی قسم کی جائیدادوں کی خریداری سے باز رہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ  بیرون ملک سے ایران میں آئی فون کی درآمد پر ہمیں تشویش ہے، گزشتہ برس ایرانی شہریوں‌ نےآئی فون اور اس طرز کے دیگر مہنگے اسمارٹ فون کی درآمد پر تقریبا نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کیے حالانکہ اس کا کوئی’جواز’ نہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘خامنہ ای کے دفتر نے ان کے بیان کے اس حصے کو آفیشل ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا’۔

آیت اللہ خامنہ ای نے شہریوں‌ پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری سے باز رہیں‌،ایران کے لیے شہریوں کا دوسرے ملکوں میں جائیدادیں خریدنا ایک بڑا مسئلہ ہے،حکومت کو اس سے نمٹنا ہوگا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ 2 برسوں کے دوران ایرانی شہریوں‌ کی بڑی تعداد نے ترکی جیسے ممالک میں جائیدادیں خریدی ہیں ،ایران میں کورونا کی وبا پھیلنے کے باوجود بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ‘ارنا’ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019 میں ایرانی شہریوں کی ترکی کی طرف نقل مکانی کی اور وہاں پر جائیدادوں کی خریداری میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔