سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ گرفتار

1199

زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں سندھ ہائیکورٹ نےسیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کی ضمانت مسترد کردی، نیب نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی تو روشن علی شیخ سمیت دیگر نامز ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ روشن علی شیخ اوردیگرکےخلاف ریفرنس دائرہوچکاہے،کےایم سی کی ملی بھگت سےذبیحہ خانہ کی265ایکڑاراضی الاٹ کی گئی، ملزمان نےلانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کوزمین الاٹ کی تھی۔

عدالت نے نیب کے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت10ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جانب سےاختیارات کےناجائزاستعمال کوتقویت ملتی ہے، ملزمان نےاختیارات کاناجائزاستعمال کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچایا،روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کیا جائے۔

نیب کی ٹیم سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کوگرفتارکرنےکیلئےکورٹ روم کےباہرموجود رہی، عدالتی حکم کے بعد نیب نے روشن علی شیخ کو گرفتار کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔