کیلی فورنیا جنگلات میں لگی آگ بےقابو

868

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا۔

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق کیلی فورنیاکے جنگلا ت میں لگی آگ 10 لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیل گئی ہے جبکہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ریاست کیلی فورنیا میں 14 ہزار سے زائد  فائر فائٹرز ایک ہفتے سے جنگلات میں 2 درجن سے زائد مقامات پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ بجھانے کیلئے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

California wildfires rank among state's largest on record - The ...

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث  اب تک 700 سے زائد عمارتیں تباہ جبکہ ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہیں، جنگلات میں لگی آگ کے باعث اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

California wildfire grows to second largest in state history as ...

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگلات میں لگی  آگ کو بڑی آفت قراردے دیا ہےجبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے تک پھیلنے کاخدشہ ہے۔

California weekend: blackouts, lightning and a fire tornado ...