عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی کو کلعدم قرار دینے کیلیے درخواست دائر کردی

563

کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ورکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم اور ضلع کیماڑی کا قیام غیر آئینی ہے۔

درخواست گزارعامرلیاقت کی جانب سے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی اس لیے کیماڑی ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔