افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

694

اسلام آباد: افغان طالبان کا اعلی سطحی وفد پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر افغان طالبان کا اعلی سطحی وفد آج پاکستان پہنچ گیا ہے، 7 رکنی وفد پرواز کیوآر 632 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق افغان طالبان وفد پاکستانی قیادت سے مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کرے گا۔

دفترخارجہ کے مطابق افغان طالبان کا وفد افغان مفاہتمی عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کرے گا۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قرشی نے ایک ہفتے قبل افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغان فریقین مزید تعطل کے وسیع ترمذکراتی عمل کا آغاز کریں۔