کراچی میں آج بھی بارش متوقع

786

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درمیانے درجے کی مون سون بارش متوقع ہے، 15 سے 25 ملی میٹر کے درمیان بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ آج شام یا رات سے درمیانے درجے کی بارش کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ پیر اور منگل کو اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں ہلکی اور کچھ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ بارش برسانے والا چھٹا سسٹم سندھ کے مشرق میں موجود ہے۔