کورونا وائرس: پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

737

لاہور: صوبے پنجاب کے شہر لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے باعث مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، لاہور کی 19 ہزار 538 کی آبادی کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاہور کے 12 مقامات سے 28 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

راولپنڈی کے بھی 3 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر راولپنڈی کے 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

کورونا کے مثبت کیسز پر گوجرانوالہ میں 2 مقامات پر گھروں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا۔ جب کہ مزکورہ بالا علاقوں میں پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔