امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اورسیاہ فام کا قتل

559

جارج فلائیڈ کے بعد امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری کو 11 گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لیوزیانا میں پولیس نے 31 سالہ سیاہ فام کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

لیوزیانا پولیس نے سیاہ فام شہری کو 11 گولیاں ماریں جبکہ مقتول سیاہ فام شہری کی شناخت ٹریفورڈپیلیرن کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے  جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔