حیدر آباد ، ڈی سی کی ہدایت پر برساتی پانی کی نکاسی مکمل

236

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز حیدرآباد میں تیز بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی سرپرستی اور دی جانے والی مؤثر ہدایات کے تحت حیدر آباد شہر کے نشیبی علاقوں سے متعلقہ اداروں کے تعاون سے برساتی پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس وقت شہر کے کافی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی مکمل کی جاچکی ہے جیسا کہ شہباز بلڈنگ حیدرآباد، ٹھنڈی سڑک، لطیف آباد نمبر2، حالی روڈ، حیدر چوک، گاڑی کھاتہ، انڈر پاس لطیف آباد نمبر 7، قاضی قیوم روڈ، پرنس روڈ، الرحیم ولاز، وحدت کالونی، دائود پوتہ لائبریری روڈ، محمود گارڈن، عملدار چوک سے بھٹائی ٹائون جانے والی سڑک سمیت محمود گارڈن اور دیگر کئی مقامات سے برساتی پانی کی نکاسی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ تعلقہ دیہی کے علاقے ٹنڈو جام سٹی سے بھی برساتی پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تیز بارش کے باعث ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو اور ان کی ٹیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی کلہوڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو قائم اکبر نمائی، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی سبحان شورو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدر آباد محمد ابراہیم ارباب کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عامر حسین جتوئی اور متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہے اورآج صبح تک مسلسل برساتی پانی کی نکاسی والے کام کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر حیدر آباد محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم احمد شیخ کے ہمراہ شہر کے نشیبی علاقوں اور مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو برساتی پانی کی نکاسی والے کام کی نگرانی کی ہدایات کیں۔