جنوبی سوڈان میں طیارہ گرکر تباہ‘ 17 افراد ہلاک

307
جنوبی سوڈان: حادثے کا شکار ہونے والا مال بردار طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے

جوبا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ گرنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا سے جنوبی ریاست بحرالغزل کی جانب جانے والے کارگو طیارے کو رابطہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔ طیارہ ائر پورٹ سے ذرا فاصلے پر میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔