اسرائیلی پولیس نے 2 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

183
مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے شہر قدیم کو گھیر رکھا ہے‘درجن بھر مسلح اسرائیلی اہل کار نہتے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرکے لے جا رہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی پولیس نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے 2 فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے 6 ماہ کے لیے بے دخل کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی پولیس نے نوجوان نمازی مصطفی ابو رموزم اور ایک سماجی کارکن علی عجاج کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔دونوں کو قدیم بیت المقدس میں قائم صہیونی پولیس کے قشلہ حراستی مرکز میں طلب کیا گیا، جہاں انہیں قبلہ اول سے بے دخلی کے نوٹس جاری کیے گئے۔خیال رہے کہ فلسطینیوں کی قبلہ اول سے بے دخلی کا سلسلہ عرصے سے جاری ہے۔