بچی کا ماسک پہننے سے انکار، مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا

287

امریکا میں کمسن بچی نے ماسک پہننے سے انکار کیا تو تمام مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اورلینڈو سے نیوارک جانے والی فلائٹ میں پیش آیا، بچی کی والدہ چیا بروک کا کہنا تھا کہ دو سالہ بچی نے فیس ماسک پہننے انکار کیا تو مجھے 6 بچوں سمیت طیارے سے اتار دیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں بچوں کے ہمراہ تنہا سفر کررہی تھی، میں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر کے بارے میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا لیکن وہ پھر بھی نہیں مانیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے بچی کی ناک اور منہ کو ڈھانپا تھا لیکن وہ پھر سے اسے کھینچ رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے طیارے سے اترنے سے انکار کیا تو انتظامیہ نے سب کو طیارے سے اتار دیا اور کہا کہ سب کو طیارے میں واپس بلا لیا جائے گا، خاتون ایئرلائن انتظامیہ کے اس رویے سے ناخوش تھیں۔

جیٹ بلیو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چہرہ ڈھاپنے کی پالیسی کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی چہرہ ڈھاپنا چاہئے۔