یونان میں پولیس سے جھگڑے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان گرفتار

639

انگلینڈ کے مشہور فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے کپتان کو یونان میں گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کی پولیس نے مانچسٹریونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگیور کو بھائی اور دوست سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ گرفتار 3 برطانوی شہریوں پر بدسلوکی، جسمانی تشدد اور رشوت کی پیشکش  کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دو گروہوں میں جھگڑے کے بعد وقوعہ پر نفری کو بھیجا گیا تو اس دوران برطانوی شہریوں نے پولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی، ان پر جملے کسے اور  جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب کلب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ  بین الاقوامی  سطح پر یونان کے ساتھ مکمل تعاون جاری  رکھے ہوئے اور اس معاملے کا ناریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔