الخدمت کی رین ایمرجنسی مہم ، بارش سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو

761

  کراچی:الخدمت کی جانب سے ”رین ایمرجنسی ‘مہم ‘کے تحت شہرکے مختلف اضلاع میں شدید بارش سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔

الخدمت کے رضاکاروں نےپانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا،جبکہ متاثرین بارش میں پینے کا پانی اورکھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

ریسکیو کے کاموں کی نگرانی ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی کر رہے تھے، شدید بارش سے سرجانی ،یوسف گوٹھ ،نارتھ کراچی ،حب ریور روڈسمیت دیگرعلاقے متاثر ہوئے،جہاں سڑکیں زیر آب آگئیں،گاڑیاں ،رکشے ،موٹرسائیکلیں اور لوگ پانی میں پھنس گئے ۔

 رضوان شاہ اورفیصل جمیل و دیگر رضاکاروں کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا،بارش کے باعث موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں،جنہیںالخدمت رضاکاروں نے اسٹارٹ کرنے میں بھی مدد دی ،جبکہ پانی میں بند ہونے والی بسوں ،کاروں اور کوچز جو بھی سڑک سے ہٹانے میں مدد فراہم کی گئی ۔

دریں اثنا راشد قریشی کا کہنا تھا کہ الخدمت نے پہلے بھی رین ایمرجنسی میں مشکلات کا شکار لوگوں کی مدد کی اوراب بھی بارش کے باعث متاثر ہونے والے شہریوں کو مدد فراہم کی ہے ، الخدمت کے رضاکار بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں لوگوں کی مددجاری رکھیں گے۔