ایس اینڈ پی کی پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں بہتری کی تصدیق

524

امریکی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں بہتری کی تصدیق کردی۔

ایس اینڈ پی اعلامیے کے مطابق پاکستان کی خود مختار ریٹنگز کو ’بی‘ کیٹیگری قرار دیا گیا ہے، پاکستان کی طویل المدتی اور قلیل المدتی خود مختار ریٹنگز ’بی‘ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طویل المدتی رینٹنگز مستحکم ہے جب کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی جانب سے پاکستان کے سکوک سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ایس اینڈ پی کا کہناہے کہ کورونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے، توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں آئندہ ایک سال تک پوری کی جاسکتی ہیں، بیرونی اقتصادی اور مالی ادائیگیوں میں توازن سےپاکستانی ریٹنگز میں مزید بہتری کا امکان ہے۔