میہڑ، خاصخیلی برادری کے دو فریقوں میں تصادم، فائرنگ سے 10 سالا بچہ زخمی

105

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب گائوں گل محمد واہ میں خاصخیلی برادری کے دو فریقوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالا بچہ حامد خاصخیلی زخمی ہوگیا، جس کو لاڑکانہ منتقل کیا گیا، لاڑکانہ اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا، متوفی بچے کی لاش کو ایمبولینس نہ ملنے کے باعث ورثا پرائیویٹ گاڑی میں لاش میہڑ تھانے لے آئے جبکہ میہڑ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کی گئی جبکہ دونوں فریق ایک ہی گاؤں کے ہونے سے کشیدگی برقرار ہے جبکہ متوفی بچے کے ورثا کو ایمبولینس نہ ملنے اور مقدمہ درج نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔