قدرتی گیس ذخائر، 20 سالوں کی ضروریات پوری کرسکتی ہے

795

انقرہ: ترک خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ بحیرہ اسود میں دریافت کیے گئے قدرتی گیس کےذخائر سے ترکی کے 20 سالوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔

ترک خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ بحیرہ اسود  میں دریافت کیے گئے قدرتی گیس کےذخائر   26 ٹریلین کیوبک فٹ یا 800 بلین کیوبک میٹرز پرمشتمل ذخائر ترکی کے 20 سالوں کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قدرتی گیس کے دریافت کیے گئے ذخائر کی پروڈکشن اگلے 7 سالوں میں ہوگی جبکہ 2 سے 3 بلین ڈالر اخراجات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی نے بحر اسود میں قدرتی گیس کے نئے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

یاد رہے کہ قدرتی گیس کے ذخائر ‘ ترکی کے (فاتح -ون) جہاز نےبحرہ اسود میں دو الگ الگ مقامات پر دریافت کیے تھے ان میں ایک مقام ڈینئوب ندی کے قریب جبکہ دوسرا تھریس کے ساحل کے ساتھ واقع ہے۔

دوسری جانب ترک نیوی مشرقی بحیرہ روم یونان سے کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی تلاش کرنے والے ‘اورچ رئیس’ جہاز کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔