اسرائیل یو اے ای معاہدہ، حماس اور فتح کے احتجاجی مظاہرے

612

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے دو گروپس’حماس’ اور ‘فتح’ نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کیخلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فلسطینی وزیراعظم محمد شتیہ نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کرکے ایک کرب ناک فیصلہ کیا جس سے خطے میں عربوں کے درمیان امن کو نقصان پہنچےگا۔

Iran and the new reality in the Gulf after UAE-Israel ...

فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت ہی اسرائیل کو اب تک مزید علاقوں پر قبضے سے روکے ہوئے ہے۔

محمد شتیہ نے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں اپیل کی کہ فلسطینی اپنے اندر اتحاد قائم کریں ،احتجاجی مظاہروں میں دونوں مراحمتی تحریک کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

AhlulBayt News Agency - ABNA - Shia News

حماس کے سرگرم رہنما حسن یوسف نےکہا کہ فلسطینی کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان کے حقوق، زمین اور مقدس مقامات پر قبضہ کرسکے،پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وصیل ابو یوسف نے کہا کہ فلسطینی کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے ہمارے حقوق غصب ہوں۔

واضح رہے کہ اس ہفتے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو ایک ریاست تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔