مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو نیب نے طلب کرلیا

971

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی 19 گریڈکے آفیسر ضیاء الرحمان کو نیب نے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضیا الرحمان بھی نیب کے راڈار پر آگئے، نیب خیبرپختونخوا نے ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کر لیا۔

ضیاء الرحمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے ، غیر قانونی بھرتیاں اور مشینری کی خریداری میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ضیاء الرحمان کو پشاور  نیب ہیڈآفس میں 25 اگست صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضیاالرحمان کی خدمات چند ہفتے قبل سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، جو بعد ازاں واپس لے لی گئی تھیں امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کی تعیناتی کا تنازع اس قدر شدت اختیار کرچکا تھا کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی تھیں۔

سندھ حکومت نے13 اگست کو گریڈ 19کے افسر ضیا الرحمان کی خدمات واپس کر دیں تھیں اور انہیں خیبرپختونخوا حکومت کو رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی تھی۔