نبی کریم محمد ﷺ کے ساتھ “خاتم النبیین” لازمی لکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری

2886

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ لازمی طور پر “خاتم النبیین” لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن میں تمام اداروں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھیں گے ۔

نوٹیفیکیشن میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والی قرارداد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے،وزارت مذہبی امور کی طرف سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ،تمام وزارتوں، محکمہ جات اور صوبائی حکومتوں کو بھی عمل در آمد کے لئے نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کی گئی ہے۔