کراچی: سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کا انکشاف

593

کراچی میں سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں مبینہ جعلی ڈاکٹر کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے جعلی ڈاکٹر کی نشاندہی کے بعد ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پولیس نے نیب کا جعلی افسر گرفتار کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ جعلی ڈاکٹر پچھلے 15 سالوں سے اسپتال میں کام کر رہا تھا، جعلی ڈاکٹر کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے جس کا اسپتال کے سامنے میڈیکل اسٹور بھی ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ جعلی ڈاکٹر امجد کو سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے نے تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انکوائر مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔